سڈنی ٹیسٹ، دوسرا روز بارش اور کم روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم

سڈنی (سی این پی )سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے  تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116رنزبنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو مارنس لبوشین 23 اور اسٹیواسمتھ 6 رنز بناکر کریزپرموجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں