یونیورسٹیاں مطالعہ، تحقیق کے لیے کشمیر لرننگ سینٹرز قائم کریں گی: مشال ملک

اسلام آباد (سی این پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مشعال حسین ملک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیاں کشمیر پر مطالعہ اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ‘کشمیر لرننگ سینٹرز’ قائم کریں گی۔

تعلیمی اداروں کے ورچوئل انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کرتے ہوئے مشال ملک نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا جنوبی ایشیا میں امن سے گہرا تعلق ہے۔ایس اے پی ایم نے کہا کہ اکیڈمی کا کشمیر کاز کو علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آرٹس اینڈ کلچر اسٹڈیز کے ذریعے پیش کرنے میں بہت بڑا کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں