بھارت نے آسیان ممالک سے علاقائی معاشی معاہدے سے انکار کر دیا

نئی دہلی(سی این پی)بھارت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم سے بھی ہاتھ کر گیا، آسیان ممالک سے علاقائی معاشی معاہدے سے انکار کر دیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں بھارت نے شرکت کی، نریندر مودی نے خطاب بھی کیا لیکن جب آسیان ممالک اور چین کے ساتھ معاشی معاہدے میں شامل ہونے کی باری آئی تو بھارت نے صاف انکار کر دیا۔ بنکاک میں بھارتی وزارت خارجہ کے اہلکاروں نے معاہدے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا۔مجوزہ معاہدے کے تحت آسیان تنظیم کے رکن 15 ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو وسعت ملے گی اور ایک دوسرے کو ٹیکس میں چھوٹ جیسی مراعات دی جائیں گی، سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے علاقائی تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا۔ آئندہ سال بھارت کے بغیر ہی یہ ممالک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں