ٹونگا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

ٹونگا(سی این پی)بحرالکاہل میں واقع درجنوں جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے ساحلی علاقے میں 6.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ زلزلہ ٹونگا کے مغربی علاقہ نیافو میں 134کلومیٹر کی گہرائی میں سمندر کے اندر تھا تاہم زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نوکوالوفا میں محسوس نہیں کئے گئے۔ دریں اثنا چند منٹوں کے بعد 5.5 شدت کا آفٹر شاک محسوس کیا گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں