دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، نیوزی لینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی

ہملٹن(سی این پی )پاکستان کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی رکھنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں