جاپان، عالمی ورثہ کی ایک اور تاریخی عمارت میں آتشزدگی

ٹو کیو (سی این پی)جاپان میں عالمی ورثہ کی ایک اور تاریخی عمارت میںآتشزدگی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، مقامی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گیفو پریفیکچر میں سینکڑوں برس پرانی ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا، فوری طور پر آتشزدگی کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا ۔ چند روز قبل جزیرہ اوکیناوا میں بھی ایک عمارت کو آتشزدگی سے نقصان پہنچا تھا ، جاپان میں لکڑی کی چھتوں سے بنی قدیم عمارات کوعالمی ورثہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں