اسرائیل نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(سی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کا ایک ملازم لیث ابو زیاد کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے ۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کو مسلسل سلب کررہا ہے۔اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انتخابی مہم کے افسر لیث ابو زیاد کو گذشتہ ہفتے اردن کا سفر کرتے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک طے شدہ منصوبے کے تحت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کو دبایا جا رہا ہے۔ ان پر سفری پابندیاں اور آزادنہ کام پر قدغنیں عائد کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں