ایران نے بغداد اور نجف کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا

تہران(سی این پی)عراق میں پرتشدد مظاہروں اور قونصیلٹ پر حملے کے بعد ایران نے نجف اور بغداد کیلئے اپنی پروازیں بند کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق کے دو مرکزی شہروں نجف اور بغداد کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق فلائٹ آپریشن حالیہ دنوں میں ہونے والے ایران مخالف پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہر کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرکے بیرونی دیوار کو نقصان پہنچایا اور آگ لگا دی، جب کہ قونصل خانے پر لگا ایران کا جھنڈا اتار کر عراقی جھنڈا لہرا دیا گیا۔مشتعل مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے دوران جھڑپ میں گزشتہ روز 6 افراد جاں بحق ہوئے۔میڈیاکے مطابق نجف ایئرپورٹ پر اب بھی کچھ ایرانی موجود ہیں، جو آخری فلائٹ سے واپس آجائیں گے۔ایرانی سیکریٹری ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ کربلا میں موجود قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات ایران سے آنے والے زائرین کیلئے مناسب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں