پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا

کرائسٹ چرچ (سی این پی ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کیوی کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا، ڈیون کانوے چوتھے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں