پیرس اولمپکس کوالیفائرز، پاکستان کو سیمی فائنل جرمنی کے ہاتھوں شکست

عمان(سی این پی ) پیرس اولمپکس کے ہاکی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کے گرامبش ٹام نے گیارہویں منٹ میں گول سکور کیا، ویلن نکلس دو گول سکور کرکے نمایاں رہے، انھوں نے سترہویں اور چالیس ویں منٹ میں گول سکور کیے جبکہ ویگنڈ جسٹس نے بھی ایک گول سکور کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کو اب پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے، کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔قومی ہاکی ٹیم کا تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ نیوزی لینڈ یا برطانیہ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں