نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔’ نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ‏نے بتایا کہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ ہے اور ذکا اشرف کا استعفی منظور کر لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ آپ کو چیئرمین پی سی بی لگایا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا واقعی مجھے چیئرمین پی سی بی لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے سر ہلا کر چیئرمین پی سی بی سےمتعلق تصدیق کی اور کہا کہ کوشش کروں گا کرکٹ کے معاملات کو بھی تیزی سے حل کروں، کرکٹ میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، ملک کی خدمت کے لیے جو رول ملا اسے پورا کروں گا، اپنی کابینہ میں بھی ایک کرکٹر کو وزیر بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں