ایشین فٹبال کپ 2023ء، سعودی عرب کو شکست، جنبی کوریا کوارٹر فائنل میں داخل

دوحہ (سی این پی )ایشین فٹبال کپ 2023ء کے اہم مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم سعودی عرب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔قطر کے شہر دوحہ کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ 2023ء کے راؤنڈ آف 16 میچ کے دونوں ہاف میں سعودی عرب اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایک ایک گول کر سکیں، میچ کے پہلے ہاف میں سعودی سٹرائیکر عبداللہ ردیف نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے تشوکیو سونج نے برتری ختم کر دی۔

مقررہ وقت ہونے پر میچ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا، جنوبی کوریا نے سعودی عرب کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم جمعے کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں