ملکہ پکھراج کی 20ویں برسی آج منائی جا رہی

لاہور(سی این پی )پاکستان کی مشہور گلوکارہ ملکہ  پکھراج کی 20ویں برسی اتوار کو منائی جا رہی ہے۔ملکہ پکھراج کا اصل نام حمیدہ تھا۔ وہ 1910 میں اکھنور جموں کے قریب حمیر پور سدھر میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندان تقسیم کے بعد پاکستان چلا گیا۔ ملکہ پکھراج کو راگوں پر مکمل عبور حاصل تھا۔ انہیں اردو اور فارسی شعر و ادب سے بھی بڑا لگاؤ تھا۔

ملکہ پکھراج نے حفیظ جالندھری کا مشہور گانا ‘ابھی تو میں جوان ہوں’ آدم کی غزل ‘وہ باتیں تیری، وہ فسانے تیرے’ منفرد انداز میں گایا جو ان کی پہچان بن گیا۔ملکہ پکھراج کے شوہر سید شبیر حسین شاہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری افسر اور مشہور اردو ناول ‘جھوک سیال’ کے مصنف تھے۔ پاکستان کی مشہور گلوکارہ طاہرہ سید ان کی بیٹی ہیں۔

حکومت پاکستان نے ملکہ پکھراج کو ان کی کارکردگی کے اعتراف پر صدارتی تمغہ سے نوازا۔ان کی سوانح عمری ‘سنگ سانگ ٹرو’ کے نام سے شائع ہوئی جس کا اردو سے انگریزی میں سلیم قدوائی نے ترجمہ کیا۔ملکہ  پکھراج کا انتقال 4 فروری 2004 کو ہوا اور انہیں لاہور کے شاہ جمال قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں