پی سی بی نے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

لاہور(سی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 فروری سے 8 مارچ تک ملک بھر میں ہونے والے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سلیکٹرز کے کل نو پینل سولہ ریجنز میں ٹرائلز لیں گے۔سلیکٹرز ایک انالسٹ کے ساتھ ہوں گے اور ٹرائلز کے مکمل عمل کے بعد سینئر ڈسٹرکٹ ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ منتخب سینئر ڈسٹرکٹ ٹیمیں ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

16 ریجنز (ضلع بریکٹ میں) درج ذیل ہیں۔

ایبٹ آباد ریجن ( ایبٹ آباد ، بونیر، دیر اپر، ہری پور، مانسہرہ ، مردان اور صوابی )
آزاد جموں و کشمیرریجن (باغ ، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد اور پونچھ )
بہاولپور ریجن ( بہاولنگر، بہاولپور، لیہ ، مظفر گڑھ ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور)
ڈی ایم جمالی ریجن (جعفرآباد، لسبیلہ ، لورالائی، نصیر آباد اور سبی )
فیصل آباد ریجن (بھکر، فیصل آباد، جھنگ، قصور، میانوالی اور سرگودھا )
فاٹا ریجن ( باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، خیبر، کوہاٹ، کرم، مہمند، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک)
حیدرآباد ریجن (بدین، بینظیر آباد، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹھہ)
اسلام آباد ریجن (سنٹرل زون، ایسٹ زون، گلگت بلتستان، نارتھ زون اور ویسٹ زون)
کراچی ریجن (زونز ایک تا سات )
لاہور ریجن (مشرقی، شمالی اور مغربی زون )
لاڑکانہ ریجن (دادو، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور اور سکھر)
ملتان ریجن (ڈی جی خان، خانیوال، لودھراں، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال اور وہاڑی )
پشاور ریجن (چارسدہ، دیر لوئر، نوشہرہ، پشاور اور سوات)
کوئٹہ ریجن (چاغی، گوادر، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پنجگور، پشین، کوئٹہ اور تربت)
راولپنڈی ریجن (اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی)
سیالکوٹ ریجن (گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ)

اپنا تبصرہ بھیجیں