پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر بن گئے

شارجہ(سی این پی )آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے بابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔

آئرش کپتان 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر اور کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر نے 395 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 361 چوکے مارے ہیں۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں