محسن نقوی کی نیشنل بینک سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف سے بھی ملاقات ، عملے کو گلے لگایا

کراچی(سی این پی )نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی بھی ہو گا اپ گریڈ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف انکلوژر اور باکس کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کے نئے ویو کو بہتر بنانے اور میچ کے ویو کو بہتر بنانے کے لئے انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نشتوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔سٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے۔نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا پلان کو جلد حتمی شکل دے کر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور مینجر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے عرصہ دراز سے گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو گلے لگایا اور شاباش دی اور میچوں کے لیے بہترین پچز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں