فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز رائونڈ ٹو، پاکستان کو اردن کے ہاتھوں شکست

اسلام آباد(سی این پی )فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔ دوسرے ہی منٹ میں اردن کے موسٰی التماری نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے نویں منٹ میں پاکستانی ڈیفینڈر کے فاؤل پر اردن کو پنالٹی کک ملی جس پر علی الوان نے اردن کی سبقت 0-2 کر دی۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کا ڈیفنس نسبتاً بہتر رہا اور اسٹرائیکرز  نے  بھی گول برابر کرنے کے لیے حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ میچ کے  86 ویں منٹ میں اردن کے موسٰی التماری کو  ایک  اور  موقع ملا اور  انہوں نے اپنا دوسرا  اور  ٹیم کا تیسرا گول داغ دیا۔

خیال رہے کہ  ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کو سعودی عرب، تاجکستان اور اردن سے شکست ہوچکی ہے۔ پاکستانی ٹیم اردن کے خلاف اَوے میچ 26 مارچ کو کھیلےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں