رمضان المبارک کا آخری عشرہ، 50 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (سی این پی )رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھےگی۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے جس کیلئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں