مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج کے محاصرے کو 97روز بیت گئے

سری نگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 97ویں روز بھی قابض بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جسکی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوںکے لوگ بدستور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق قابض انتظامیہ نے بابری مسجد تنازعہ کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صبح سویرے پابندیاں مزید سخت کر دیں اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔ انتظامیہ نے بابری مسجد کی زمین مندر کی تعمیر کیلئے ہندوئوں کے دینے کے بھارتی سپریم کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ کشمیری عوام انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروس کی بندش کے باعث پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں