براہموس میزائل حادثہ، بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل منظر عام پر

نئی دہلی (سی این پی )مارچ 2022 میں بھارتی فضائیہ کا براہموس میزائل بھارت سے فائر ہو کر پاکستان میں آگرا جس کی وضاحت دینے میں بھارتی حکومت ناکام رہی اور مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ۔یہ امر بھی اہم ہے کہ میزائل فائر کے واقعے سے اب تک بھارتی فضائیہ کےآفیسرز کے مابین اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری رہا جوکہ اب منظر عام پر آگیا۔

اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی فضائیہ نے براہموس میزائل حادثے کے حوالے سے دہلی ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہےبھارتی فضائیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ’’براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیٹرز جنکشن باکس کے ساتھ جڑے رہنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا ‘‘۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ جواب دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی طرف سے دائر درخواست کے جواب میں داخل کیا گیا ہے ونگ کمانڈر ابھینو شرما نے دہلی ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں ایئر کموڈور اور سکواڈرن لیڈر پر ’حفاظتی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایابھارتی فضائیہ نےتحریری جواب میں سارا ملبہ بھارتی جنگی عملےپر ڈال دیا اور کہا کہ ’’کانوائے موو سے پہلے جنگی عملہ براہموس میزائل کے کمبٹ کنیکٹرز کو جنکشن باکس سے علیحدہ کرنے اور موبائل لانچر کمانڈر کو جنگی میزائل لانچ کرنے کے غیر محفوظ عمل کے ارتکاب سے روکنے میں ناکام رہا‘‘۔
کورٹ آف انکوائری کے تحت’’بھارتی فضائیہ کے 3 پائلٹ افسران گروپ کیپٹن سوربھ گپتا،اسکواڈرن لیڈر پرانجل سنگھ، اور ونگ کمانڈر ابھینو شرما کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا‘‘بھارتی ہائیکورٹ میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ بھارت کا میزائلوں کے حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نااہل ہاتھوں میں ہےاس معاملے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی فضائیہ میں خود احتسابی کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔اسی کیس میں بڑے افسروں کو بچانے کیلئے چھوٹے افسران کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی ،آئے روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے، بھارتی پائلٹ ابھینندن کا طیارہ پاکستان میں تباہ ہونا اور براہموس میزائل کا حادثاتی طور پر پاکستان میں آگرنا ایسے واقعات بھارتی فضائیہ کے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں