پاکستان،انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل ہوگا

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان اورانگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چھٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(منگل) کو عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کیلئے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ کل(منگل) کو صبح ساڑھے 9 بجے عجمان میں شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں