وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکام اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں