حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ، بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ

اسلام آباد(سی این پی)وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے، ان کو گیسٹرو کی شکایت ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بشری بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان کے سارے ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ کلیئر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں