قومی ٹیم بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، شمائلہ ارم

اسلام آباد(سی این پی) تین رکنی پاکستانی ٹیم سپیشل اولمپکس ایشیا پیسفک بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ فیڈرل سپیشل اولمپکس پاکستان کی ریجنل سپورٹس ڈائریکٹر شمائلہ ارم نےکہاکہ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں شروع ہوچکی ہے جو 16 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دو مرد کھلاڑی محسن احمد اور ثمر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ مطاہر سہیل بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 14ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیائ، کوریا، مکائو ، ملائیشیا، مالدیپ، میانمر، فلپائن، سنگاپور اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں