مقبوضہ کشمیرکا دنیا سے رابطہ منقطع،102روزبیت گئے

سری نگر(سی این پی) مودی سرکاراورقابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم جاری ،مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کئے ایک سو دو روز بیت گئے،بیرونی دنیا سے نہتے کشمیریوں کا رابطہ منقطع،مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین غیرانسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کاآج102 واں روز ۔متعددکشمیری جوان آزادی کی راہ میں قربان ،کاروبارمراکز، تعلیمی ادارے بند،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ خوف کے سائے برقرار ہیں،قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہونے کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ کرفیو کے باعث وادی میں ہر گزرتا لمحہ کشمیریوں پر مزید بھاری ہوتا جا رہا ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں