بسمہ معروف ٹی 20ورلڈکپ تک ویمن ٹیم کی کپتان رہیں گی

لاہور(سی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کو آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک قومی ویمن ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔جبکہ اقبال امام کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان ویمن ٹیم کی نظریں آئندہ برس فروری مارچ میں، آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پرلگ گئیں۔ بسمہ معروف انگلینڈ سیریز کے بعد میگا ایونٹ میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیں گی۔ دوسری جانب بنگلادیش کےخلاف دوطرفہ سیریز میں قائم مقام ہیڈ کوچ اقبال امام کو بھی ورلڈ کپ تک کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا اعلان کردیا۔نو سے بیس دسمبر تک ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں