سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،شیڈول جاری

لاہور(سی این پی)سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلئے گرین سگنل دےدیادومیچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کہتے ہیں پاکستان میں انتظامات سے مطمئن ہیں۔دورے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔پی سی بی نے دومیچوں کی سیریزکا شیڈول جاری کردیا۔پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی،اوردوسرا 19 دسمبر سے کراچی میں ہوگا،پاکستان میں آخری بارٹیسٹ 2009میں لاہورمیں ہوا تھا۔حملے کے بعد سری لنکن ٹیم میچ ادھوراچھوڑکرچلی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں