انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلئے خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(سی این پی)انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ 9 روزہ تربیتی کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائ، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حتمی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں