برلن(سی این پی) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت نے 3 ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹاٹگارت میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔علی رضا سید نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیر کی تشویش ناک صورتحال کو ہرگز نظرانداز نہ کرے۔ادھر بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو ایک سو پانچ روز سے دنیا کی سب سے بڑی چھانی بنا رکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اور ان پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈان اور کرفیو کو ایک سو پانچ دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔وادی میں کشمیری گھروں میں قید ہیں، اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ شدید سردی نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف