ضلع صوابی میں سکولز کے سپورٹس مقابلے اختتام پزیر

صوابی(سی این پی) ضلع صوابی میں ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سپورٹس مقابلے اختتام پزیر ہو گئے، مختلف کھیلوں میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر اپنی چھپی ہوئی مہارتوں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سپورٹس مقابلے جن کو آٹھ زون میں تقسیم کیا گیا تھا اختتام پزیر ہو گئے، سپورٹس مقابلوں میں ضلع بھر میں اول پوزیشن ہاکی میں گورنمٹ ہائیرسکینڈری سکول سلیم خان، فٹ بال گورنمنٹ ہائی سکول مانیری، باسکٹ بال گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایوب خان کلے، والی بال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئی اور جمناسٹک کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول یارحسین نمبر 1 نے میدان مار لیا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ٹوپی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار غنی، ضلعی سپورٹس سیکرٹری عبدالرحیم، ایس او اے صوابی کے صدر افتخار علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔آٹھ زون کے سیکرٹریوں میں بہترین کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے پر شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ضلع میں پہلے پوزیشن لینے والے ٹیموں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈی ای او صوابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کھود طلباء کی مجموعی نشونما کیلئے بہت اہم ہے، جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اس قوم کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی سپورٹس سیکرٹری عبدالرحیم اور پرنسپل رحیم زادہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں