آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کا آغاز

لاہور(سی این پی) قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ (پیر) سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، کیمپ میں 28 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والا قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کمپ 25 نومبر(پیر) سے شروع ہوکر 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔کیمپ میں شریک کھلاڑی این سی اے کوچز کی زیرنگرانی تربیت لیں گے، نسیم شاہ، روحیل نذیر اور حیدر علی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر اور حیدرعلی اےسی سی ایمرجنگ ٹیمزایشیاکپ کے بعد کیمپ آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف کھلاڑی بھی میچز کے بعد کیمپ میں شریک ہوں گے، کیمپ کا مقصد آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کا آغاز ہے۔ ہیڈکوچ اقبال امام کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔ابتدائی روز پریکٹس میچ اور نیٹ سیشن ہوگا، کیمپ 29نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں