پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی باکسنگ ایونٹ میں گنیگن لوپیز کو شکست دیدی

دبئی(سی این پی )پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی باکسنگ ایونٹ میں میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دے دی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ محمد وسیم نے جب ٹویٹر پر اپنی فتح کا اعلان کیا تو انہیں بے تحاشہ مبارکبادیں موصول ہوئیں جبکہ ان کا فائٹنگ نام فیلکن وسیم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد ہونے والے ایم ٹی کے گلوبل کے باکسنگ ایونٹ میں میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دے دی ہے۔ محمد وسیم نے آٹھ رائونڈ پر مبنی فائٹ میں اپنے 38 سالہ حریف کو 73-80 اور دو مرتبہ 75-77 کے سکور سے شکست دے کر اپنی نظریں 2020 میں فلائی ویٹ ٹائٹل پر رکھ لی ہیں۔ان کی فتوحات اس وقت 1-10 پر ہیں جن میں آٹھ ناک آئوٹ شامل ہیں۔یاد رہے کہ2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں