شین واٹسن نے پی ایس ایل 2020 میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروادی

لاہور(سی این پی )شین واٹسن نے پی ایس ایل 2020 میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروادی، شین واٹسن، مچل میکلنگن اور نکولس پوران پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہوگئے’انگلینڈ کے اسٹیفن فن نے گولڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروائی، شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں’گذشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا،گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا میرے کیرئیر کا یادگار لمحہ رہے گا،واضح رہے کہ شین واٹسن حال ہی میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بنے ہیں’شین واٹسن اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کرچکے ہیں’ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران، نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اور انگلینڈ کے اسٹیفن فن اس سے قبل بھی لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں’ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی’ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے رجسٹریشن ونڈو بند ہوگئی’لیگ کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں