پاک افغان بارڈرانگوراڈہ کےمقام پرکسٹم ھائوس بنانے کی تیاریاں شروع

انگور اڈہ(سی این پی )ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے احمدزئی وزیر قبائل کی زلی خیل قوم کی شاخ یارگل خیل قبیلے نے کسٹم ھائوس کے لیے 150 کنال زمین دینے کا اعلان کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنروانا امیرنواز خان مروت کے دفتر میں اسٹامپ پیپرپرمذکورہ قبیلے کے مشران نے دستخط کردیے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈرانگورآڈہ کے مقام پر یارگل خیل قبیلے نے متفقہ طور پر فیصلہ کرکے کسٹم ھائوس کے لیے 150 کنال زمین دیدی،فی کنال کی قیمت دولاکھ 75 ہزار روپے ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق انگوراڈہ کے مقام پر کسٹم ھائوس بنانے سےعلاقہ میں بے روزگاری ختم ہوجائیگی اورہرقسم کی تجارت کو فروغ ملے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں