منی گرام کا 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالرتک لیجانے کااعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، اپنا کاروبار بڑھانے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے میڈیا سے گفتگو میں 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالرتک لیجانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان میں 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان نے پیشرفت کی ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان میں25 کروڑ ڈالرخرچ کررہے ہیں۔سی ای او منی گرام کا کہنا تھا کہ رقوم بھیجنے اورموصول کرنیوالیکی شناخت یقینی بنائی جائے گی، پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے جارہے ہیں، قانونی طریقے سیرقوم کی ترسیل یقینی بنائی جائیگی ۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے منی گرام انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی تھی ، وفد کی قیادت منی گرام کے سی ای او مسٹر ولیم الیگزینڈر نے کی، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبد الررزاق داد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں وزیر اعظم نے کمپنی کی ملکی معیشت میں دلچسپی اور کاروبار کے فروغ کی خواہش کا خیر مقدم کیا اور رواں مالی سال ترسیلات میں نمایاں اضافے سے متعلق وفد کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں ترسیلات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی رقم وطن بھیجنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ترسیلات میں بہتری کے لیے حکومت پرکشش پیکج پر کام کر رہی ہے، پاکستان کی معیشت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، مستقبل قریب میں پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔خیال رہے منی گرام انٹرنیشنل عالمی سطح پر تسلیم شدہ امریکی منی ٹرانسفر کمپنی ہے ، جو ترسیلات زر وطن بھجوانے میں معاونت فراہم کر رہی ہے،کمپنی 200 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں