وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

بڑھاہواپیٹ نہ صرف شرمندگی بلکہ بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔
نسخہ
سونٹھ ایک چمچ
پودینہ ایک چمچ
کلونجی ایک چمچ
دیسی اجوائن ایک چمچ
کالازیرہ ایک چمچ
سونف ایک چمچ
چھوٹی الائچی ایک چمچ
یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں