کہوٹہ کی سماجی وسیاسی شخصیت ڈاکٹرراجہ مہربان حسین دنیائے فانی سے کوچ کرگئے،نماز جنازہ

کہوٹہ(سی این پی)اوورسیز پاکستانیز جرنلسٹ فورم یورپ کے چیف کوارڈینیٹراور اب بول ٹی وی کے نمائندہ خصوصی یورپ راجہ وقاص رضاکےوالد تحصیل کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت صدر علمائے مشائخ ونگ پاکستان اور صدر ضیاء الحق شہید فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ ڈاکٹر راجہ مہربان حسین گزشتہ روز تقدیرالہی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ کہوٹہ شہر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں گدی نشین دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل شاہ پیر سید عامر عباس کاظمی اور گدی نشین دربار عالیہ حضرت بابا جی خواجہ افسر چشتی نظام سرکار،پیر بشارت علی چشتی نظامی ۔سحرش قمر ملک نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)و ایم۔ایل۔اے آزاد کشمیر، راجہ صغیر احمد صوبائی وزیر پنجاب، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان، مسلم لیگ نون کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ شفیق میو نسپل کمیٹی کہوٹہ، راجہ زیب ظفر یوکے، راجہ ریاض، راجہ ارشاد، طیب کیانی، راجہ اسد، راجہ عدنان، راجہ عامر، راجہ جہانزیب، سردار عامر، ملک محمد اسلم زرگر،راجہ سعید،راجہ وحید،راجہ نوید کے علاوہ علاقے کے معززین علاقہ، تاجر برادری سمیت وکلاء، صحافیوں، سیاسی اور سماجی مذہبی حلقوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی؛

اپنا تبصرہ بھیجیں