کراچی(سی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔پی ایس ایل سکس کے افتتاح میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گی جن کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ پہلے میچ میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ضروری ہو گا اور دیے گئے موبائل نمبر پر ٹکٹ کمپنی کی جانب سے بکنک کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔جس کے بعد خریدار ٹکٹ کی تفصل ایزی پیسہ یا پھر جاز کیش کمپنی کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کر سکے گا۔ جس کے بعد خریدار کو ای ٹکٹ کوڈ دیا جائے گا۔ جسے دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوا جا سکے گا۔پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس