آصف زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعوی خرید و فروخت کی سیاست پر مہر ہے،شبلی فراز

اسلام آباد(سی این پی)شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمان میں اقلیت ہوتے ہوئے آصف زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعوی خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہر ثبت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے بدنام ہونے کا سہرا 2 جماعتوں کے سر ہے، جمہوریت کے نام پر میثاق کر کے منحرف ہوئے اور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں