جب کشمیر پر ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی، صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد(سی این پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر پر جب ہمارا رد عمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ 9 لاکھ لوگوں کو پنجرے میں قید کیا گیا ہے، بھارت کو بتا دوں جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی گئیں اور کشمیری خواتین کے جسموں پربھارتی مظالم کے نشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 7 ماہ میں ہندو لا کر آباد کیے گئے،کشمیریوں سے ان کی زمینیں لے کر قبضہ کر لیا گیا اور کشمیری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی کا مشن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مسلمانوں سے پاک کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں