سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبدیلی نظرآئی گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(سی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے اور اس سلسلے میں بی اے پی اے این پی کو سپورٹ کرے گی۔وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اے این پی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سیاسی پارٹیوں نے اچھا طریقہ کار اپنایا ہے اور اپوزیشن اور اتحادیوں نے آنے والے سینیٹ الیکشن کیلئے اچھا ڈسپلن قائم کیا ہے۔جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبدیلی نظرآئی گی، بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پہلے بھی اتحادیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ حکومتیں مخلوط حکومت کی شکل میں بنی ہیں۔اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدرایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی بلوچستان میں بی اے پی کے اتحادی جماعت ہے اور سینیٹ انتخابات میں حصہ اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔ایمل ولی خان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے این پی کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشت پر ارباب عمر فاروق حصہ لے رہے ہیں۔دوران پریس کانفرنس ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی آج 5 ماہ بعد لاش برآمد ہوئی ہے، ہم نے اسدخان کی بازیابی کے لئےہرسطح پر کوشش کی اور احتجاج بھی کیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ بھی گئے۔انہوں نے بتایا کہ اسد خان کے قتل کے حوالے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،اسدخان کے قتل کے حوالے سے ابہام پایا جارہا ہے، اس لیے ورکرز سے اپیل ہے کی اشتعال میں نہ آئیں۔ایم ولی خان کا مزید کہناتھا کہ اے این پی کا مطالبہ ہے کہ اسدخان کے قتل کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی جائے،لاپتہ افراد کے لواحقین انکوائری چاہتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 5ماہ سے اسدخان اچکزئی کی بازیابی کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور کوشش کی گئی، اسدخان کے قتل پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ اسدخان اچکزئی کے قتل پر حکومت ہرسطح پر تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں