چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا گیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کے زریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے، جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق صارفین پی ڈی اے کی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں