وزیراعظم ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکرگزار

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیاہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے اعتقاد رہا ہے کہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورے مالی سال 2020 کا ریکارڈ توڑ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں