امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بل منظور کر لیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی سینیٹ نے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کے لئے 190ارب ڈالر کا بل منظور کر لیا۔بل کے حق میں 68 اور مخالفت میں 32 ووٹ آئے۔ تحقیق کو مزید بڑھانے کے لیے اضافی 50 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ ایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد بل صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں