’اپنے چہرے میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی‘علیزے شاہ

(سی این پی)اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے چہرے کے نقوش میں کچھ بھی پسند نہیں ہے۔انسٹاگرام پر علیزے شاہ کا نجی ٹی وی کو ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں علیزے شاہ کے ہمراہ ہدایتکار یاسر نواز اور اداکارہ کے سابق قریبی دوست اداکار نعمان سمیع کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔دوران شو میزبان نے علیزے سے سوال کیا کہ انہیں اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ اس کے جواب میں علیزے کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے چہرے میں نقص نظر آتے ہیں، شیشہ دیکھ کر خیال آتا ہے کہ آنکھیں تھوڑی سی ایسی ہیں، تھوڑی سی اور لمبی ہونی چاہیے تھیں، ہونٹ کچھ تبدیل ہوتے یا پھر ناک تھوڑی سی اور پتلی ہوتی۔علیزے کے بیان پر میزبان نے شو میں موجود یاسر نواز اور اور نعمان سمیع سے بھی یہی سوال کیا کہ انہیں علیزے کے چہرے میں کیا پسند ہے؟سوال کے جواب میں نعمان سمیع کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کی بڑی بڑی آنکھیں بہت اچھی ہیں جب کہ یاسر نے کہا کہ انہیں علیزے کی آنکھیں اور ان کی رنگت پسند ہے، اچھی بات یہ ہے کہ علیزے آج کل کی لڑکیوں کی طرح فیشل بھی نہیں کرواتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں