پنجاب میں نجی و سرکاری اسکول 2 اگست سے کھل جائیں گے

لاہور(سی این پی)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری اسکول 2 اگست کو کھل جائیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 2 اگست سے لڑکوں کے اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح پونے 8 پر لگیں گے اور چھٹی پونے ایک بجے ہو گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے ایک دن میں صرف 50 فیصد طلبہ کو اسکول بلانےکی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں