پاکستانی اداکارائیں جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف

کراچی (سی این پی) پاکستانی شوبز سٹارز مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف ہوگئیں۔ گزشتہ روز جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے کیا ہوا تیرا وعدہ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گایا جس سے حاضرین نے خوب لطف اٹھایا۔اداکارہ صبور علی، اریبہ حبیب، عفت عمر، انوشے اشرف، زویا ناصر، عبیر رضوی و دیگر نے ویڈیو پر کمنٹس کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔میزبان متھیرا نے لکھا کہ جنید صفدر تو حقیقی طور پر ایک باصلاحیت شخصیت ہیں۔اداکارہ اریبہ حبیب نے جنید صفدر کی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انٹرنیٹ پر آج وائرل ہونے والی خوبصورت ترین چیز ہے، بوائے نے دل جیت لیا۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات بھی جنید صفدر کی ویڈیو کو لائک کرنے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں