صوابی،معروف پشتوگلوکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

صوابی(سی این پی)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے.تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔کفایت شاہ باچہ اپنی منفرد آواز اور لہجے کے باعث پشتو موسیقی سننے والوں میں علیحدہ مقام رکھتے تھے اور ان کا شمار پشتو کے مقبول گلوکاروں میں ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں