کالجوں میں 16سالہ ڈگری پروگرام ، طلبا کیلئے بڑی خبر

کراچی(سی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے سارے کالجز میں 16سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تعلیمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں تعلیمی اصلاحات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے تعلیمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی کالجز میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق رہنمائی کرے اور ہرطالب علم کواس کے ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی جیسی تعلیم فراہم کی جائے۔عدالت نے صوبے میں قائم 340 کالجز میں طلبا کو 16سالا ڈگری دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا 3 سال میں سارے کالجز میں16سالا ڈگری پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی، پہلے مرحلے میں60کالجز میں طالب علموں کو داخلہ دیا جائے۔جسٹس صلاح الدین نے استفسار کیا کیامشکلات ہوگی اگرگریجویٹ کی ڈگری16سال تک لےجائیں، یونیورسٹی اپنے پیسے کمانے کے لئے ڈپلومہ دے دیتی ہے۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم سے استفسار کیا آپ بچوں سےفراڈہونے کیوں دے رہے ہیں، 40سالوں سے یہ فراڈ چل رہا ہے،یہ چوری یا فراڈ کب ختم کرینگے، 340کالجز ہیں ان کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، ہر کوئی حیدرآباد تو نہیں آسکتا،ان کے پاس کرایہ بھی نہیں ہوگا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بی ایس ایسوسی ایٹ ڈگری میں جوطلبا ایڈمیشن لے چکے وہ تعلیم جاری رکھیں گے، لیکن اب کوئی نیا ایڈمیشن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں