ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لاہور(سی این پی)پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام اسپتالوں 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو ڈینگی کے حوالیسے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتے میں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں